انکم ٹیکس محکمہ نے کرناٹک کے ایک وزیر اور ریاست کی خاتون کانگریس سربراہ
کے احاطوں پر چھاپہ ماری کے دوران 162 کروڑ روپے سے زیادہ کی غیر اعلانیہ
اثاثوں کا پتہ لگایا ہے۔ چھاپہ ماری میں 41 لاکھ روپے کی نقد رقم کے علاوہ
سونے اور زیورات ضبط کئے گئے۔
حکام نے کہا کہ محکمہ کو گزشتہ ہفتے یہاں، گوكاک اور بیلگام میں وزیر رمیش
ایل جاركھہولی اور خاتون کانگریس سربراہ لکشمی آر ہیبالكر کے احاطے پر
چھاپہ ماری کے دوران کئی بے نامی
املاک اور غیر اعلانیہ والی سرمایہ کاری
کے بارے میں معلومات ملی ہے۔ اس پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے جاركھہولی نے
کہا کہ انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا ہے اور انہوں نے الزام لگایا کہ ان کے
احاطے پر انکم ٹیکس کی چھاپہ ماری کے پیچھے سیاسی سازش ہے۔
انہوں نے کہا، انکم ٹیکس افسر بیلاگاوی میں ہمارے پاس آئے اور ہم نے ان کا
تعاون کیا۔ مستقبل میں بھی ہم انکم ٹیکس حکام کے ساتھ تعاون کریں گے۔ وہیں،
خاتون کانگریس صدر لکشمی سے رابطہ نہیں کیا جا سکا۔